مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج امریکہ اور صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
دارالحکومت صنعا میں فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ہونے والے بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل العاطفی نے کہا کہ یمنی مسلح افواج عبدالملک الحوثی کے حکم کے مطابق امریکہ اور اسرائیلی حکومت کے خلاف کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اللہ کے فضل سے اپنے بھائیوں کی حمایت میں اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو روکنے کے لیے دشمنوں پر تباہ کن حملے کریں گے۔
اس موقع پر مظاہرین نے فلسطین اور یمن کے جھنڈے لہرائے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ میں جبری نقل مکانی کے منصوبے کی مذمت میں نعرے لگائے۔