![](https://urduleaks.com/wp-content/uploads/2025/02/IMG-20250213-WA0014-780x470.jpg)
مسقط ۔ عذرا علیم
سلطنت عمان میں تعینات اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری کے اعزاز میں عمان کے درالحکومت مسقط میں ایک پروقار تقریب انعقاد عمل مین آیا۔ اس تقریب کا اہتمام زاہد شکور اور انکے احباب کی جانب سے انٹر سٹی ہوٹل میں کیا گیا تھا۔ تقریب کے مہمانان اعزازی مین صاحب السمو السید محمد بن سالم آل سعید اور الشیخ سید فیاض علی شاہ، بانی و سربراہ سید فیاض گروپ شامل تھے۔
اس محفل مین سفارت خانہ پاکستان کے افسران اور کثیر تعداد میں عمان مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔ سفیر پاکستان سید نوید صفدر بخاری کی آمد پر انھیں پھولوں کے گلدستہ پیش کرکے خیرمقدم کیا گیا۔ تقریب کا آغاز عطرت آیات قرآنی سے ہوا اور پھر عمان اور پاکستان کے قومی ترانے پیش کیے گئے ۔
تقریب کے روح رواں زاہد شکور نے اسقبالیہ کلمات ادا کیے۔ جبکہ یوسف مہر ،ڈاکٹر عبد الرحمن عابد , قمر ریاض اور چیرمین پاکستان اسکولز امیر حمزہ نے حاضرین کو مخاطب کیا۔ تقریب کے منتظمین کی سرگرمیون پر محسن شیخ نے ڈاکیومنٹری پیش کی جس کے ساتھ ساتھ وطن عزیز پاکستان سے عقیدت کے اظہار پر بھی ایک خوبصورت ڈاکومینٹری پیش کی گئی۔
سفیر پاکستان نے مہمانوں سے خطاب کیا اور عمان میں مقیم پاکستانیوں کی والہانہ محبتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں سماجی،فلاحی وثقافتی امور پر اور آپس میں مل جل کر یکجہتی کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ دیا۔ سفیر پاکستان نے یہان مقیم پاکستانیون کو سلطنت عمان کی قوانین کا مکمل احترام کرنے کی بھی تلقین کی تاکہ دنیا میں پاکستان کا پرچم ہمیشہ سربلند رہے ۔
تقریب میں جن مہمانان کو لوح سپاس سے نوازہ گیا ان میں صاحب السمو السید محمد بن سالم آل سعید، الشیخ سید فیاض علی شاہ، الشیخ محمد بن باقی اور الشیخ جمعہ شامل تھے۔ زاہد شکور و احباب نے سفیر پاکستان کو بھی خوبصورت لوح سپاس پیش کیا ۔
اس پروقار تقریب کی نظامت کے فرائض عذرا علیم نے کی ادا کئے۔ آخر میں انھیں کے ہدیہ تشکر پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔