![](https://urduleaks.com/wp-content/uploads/2025/02/IMG-20250212-WA0623-780x470.jpg)
نظام آباد:12/فروری(اردو لیکس)علامہ اقبال ویلفیر سوسائٹی نظام آباد کی جانب سے اُردو میڈیم کی سطح پر اعلیٰ نشانات حاصل کرنے والوں کو ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا۔
جناب سید نجیب علی ایڈوکیٹ نے یہ ایوارڈ ہر سال اپنی جانب سے دئیے جانے کا اعلان کیا۔ جس کا علامہ اقبال ویلفیر سوسائٹی نے خیر مقدم کیا۔ جناب سید نجیب علی ایڈوکیٹ نے اپنی جانب سے لائبریری کیلئے کتابوں اور الماری کا بھی عطیہ دینے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر انہوں نے وہاں تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کیلئے محمد جاوید علی اور اشفاق احمد خان ایڈیٹر نظام آباد مارننگ ٹائمز کے ساتھ مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر اور عامر علی خان سے بھی نمائندگی کرتے ہوئے ان کاموں کو انجام دینے کا تیقن دیا۔