لڑاکو طیارہ تیجس بنانے والی کمپنی ایچ اے ایل کو 2028 تک فضائیہ کو 83 تیجس طیارے فراہم کرنے ہیں۔ 2021 میں فضائیہ کے لیے 83 تیجس مارک 1اے بنانے کے لیے ایچ اے ایل کو 46،898 روپے کا کانٹریکٹ ملا تھا۔
![تیجس، تصویر آئی اے این ایس](https://media.assettype.com/qaumiawaz%2F2021-08%2F012e4c4e-35ca-4c0f-abc0-0ba522cb2de2%2FAir_Tejas_IA_14_01.jpg?rect=71%2C0%2C1129%2C635&auto=format%2Ccompress&fmt=webp)
![تیجس، تصویر آئی اے این ایس](https://media.assettype.com/qaumiawaz%2F2021-08%2F012e4c4e-35ca-4c0f-abc0-0ba522cb2de2%2FAir_Tejas_IA_14_01.jpg?rect=71%2C0%2C1129%2C635&auto=format%2Ccompress&fmt=webp&w=1200)
انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) کے سربراہ اے پی سنگھ لڑاکو طیارہ تیجس بنانے والی کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) پر گزشتہ دنوں بہت ناراض نظر آئے تھے۔ اب تیجس کی ڈیلیوری (فراہمی) پر ایچ اے ایل نے بدھ (12 فروری) کو ایک پریس کانفرنس کر اپنا بیان دیا ہے۔ ایچ اے ایل نے بتایا ہے کہ وہ جلد ہی فضائیہ کو تیجس مارک 1اے کی فراہمی شروع کریں گے۔ دراصل 10 فروری کو فضائیہ کے سربراہ اے پی سنگھ نے بنگلورو میں منعقد ’ایرو انڈیا شو‘ میں شرکت کی تھی۔ اس دوران ایک ڈیفنس نیوز پورٹل نے اے پی سنگھ کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی۔ اس میں فضائیہ کے سربراہ اے پی سنگھ ایچ اے ایل کے افسران سے بات چیت کے دوران اپنی ناراضگی ظاہر کرتے نظر آ رہے ہیں۔
فضائیہ کے سربراہ نے ایچ اے ایل سے کہا کہ وہ فضائیہ کے خدشات کو دور کرے اور اپنی اعتماد بحال کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ کو ہمارے خدشات دور کرنے ہوں گے۔ ساتھ ہی ہمیں مزید اعتماد اور بھروسہ فراہم کرنا ہوگا۔ فی الحال ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) اور انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) کی جانب سے یوٹیوب پر ڈالی گئی ویڈیو کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ حالانکہ فضائیہ کے سربراہ مسلسل اسکواڈرن اور طیاروں کی کمی سے پریشان فضائیہ کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار مختلف پلیٹ فارمز پر کر چکے ہیں۔ ایچ اے ایل کو 2028 تک فضائیہ کو 83 تیجس طیارے فراہم کرنے ہیں۔ 2021 میں فضائیہ کے لیے 83 تیجس مارک 1اے بنانے کے لیے ایچ اے ایل کو 46،898 روپے کا کانٹریکٹ ملا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ ایچ اے ایل کی جانب سے تیجس کی فراہمی میں تاخیر کی اہم وجہ انجن کی سپلائی میں تاخیر ہے۔ واضح ہو کہ امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک (جی ای) کو تیجس کے انجن کی سپلائی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ امریکی کمپنی جی اے نے پہلے فروری مارچ میں انجن کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، پھر اکتوبر میں سپلائی کی بات کی، لیکن اس میں مزید تاخیر ہو رہی ہے۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق ایچ اے ایل کو امید ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکہ دورہ سے تیجس مارک 1اے اور تیجس مارک 2 پروجیکٹ میں مزید تیزی آئے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔