سمئے رینا کے شو ’انڈیاز گوٹ لیٹینٹ‘ کی سبھی 18 قسطیں یوٹیوب سے ہوں گی ڈیلیٹ، سائبر پولیس کا سخت ایکشن!

مہاراشٹر سائبر پولیس نے یوٹیوب کو خط لکھا ہے جس میں ’انڈیاز گوٹ لیٹینٹ‘ شو کی سبھی 18 قابل اعتراض قسطوں کو فوراً ڈیلیٹ کرنے اور چینل پر کارروائی کرنے کو کہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>انڈیاز گوٹ لیٹینٹ شو کے شرکا</p></div><div class="paragraphs"><p>انڈیاز گوٹ لیٹینٹ شو کے شرکا</p></div>

انڈیاز گوٹ لیٹینٹ شو کے شرکا

user

مشہور یوٹیوبر رنویر الٰہ آبادیا اور سمئے رینا کی مشکلات میں لگاتار اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حال ہی میں سمئے رینا کے شو ’انڈیاز گوٹ لیٹینٹ‘ میں رنویر الٰہ آبادیا نے شرکت کی تھی اور والدین سے متعلق مذاقیہ انداز میں ایک ایسی فحش کلامی کی تھی جس پر تنازعہ شروع ہو گیا۔ اس معاملے میں اب تک کئی ایف آئی آر بھی درج ہو چکی ہیں، لیکن تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سائبر پولیس نے سخت ایکشن لیتے ہوئے یوٹیوب کو خصوصی ہدایت جاری کی ہے۔ سائبر پولیس نے سمئے رینا کے شو ’انڈیاز گوٹ لیٹینٹ‘ کی اب تک ریلیز ہوئی سبھی 18 قسطوں کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

مہاراشٹر سائبر پولیس نے یوٹیوب کو ایک خط لکھا ہے جس میں پولیس نے ’انڈیاز گوٹ لیٹینٹ‘ شو کی سبھی 18 قابل اعتراض قسطوں کو فوراً یوٹیوب سے ڈیلیٹ کرنے اور چینل پر کارروائی کرنے کو کہا ہے۔ اس کے علاوہ یوٹیوب سے اس طرح کے ہر مواد کی جانچ کر ڈیلیٹ کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔ مہاراشٹر سائبر پولیس اس معاملے میں بہت سخت نظر آ رہی ہے۔ فی الحال انل کمار پانڈے نے سائبر پولیس میں 30 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ سائبر پولیس نے پہلے سبھی قسطوں کی جانچ کی، اور پھر کیس درج کیا گیا۔ جن کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے، یہ سبھی لوگ شو کے جج پینل کا حصہ رہے ہیں۔

اس دوران پورے معاملے کی تفتیش کے لیے پولیس کی ٹیم رنویر الٰہ آبادیا کے گھر بھی پہنچی تھی۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر و یوٹیوبر اپوروا مکھیجا سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔ ان سے سائبر پولیس نے 2 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی۔ دراصل اپوروا مکھیجا نے بھی اس شو میں انتہائی فحش الفاظ کا استعمال کیا تھا اور ایک امیدوار کو گالی بھی دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *