مہر رپورٹر کے مطابق، ترکمانستان کے وزیر خارجہ “راشد مردوف” نے اپنے دورہ تہران کے دوران اس ملک کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورت پر تبادلہ خیال کیا۔
ترکمانستان کے وزیر خارجہ تہران میں دیگر اعلیٰ حکام اور اقتصادی ماہرین سے بھی ملاقات کریں گے۔
ایران اور ترکمانستان کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کی تشکیل کے بعد مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ ملا ہے۔