خاتون کی پینٹ میں پھٹ گیا موبائل فون

برازیل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون اپنے شوہر کے ساتھ سپر مارکیٹ میں خریداری کر رہی تھی۔ اس دوران، اس کے پینٹ کی پچھلی جیب میں رکھا موبائل فون اچانک پھٹ گیا۔

 

اس دھماکے کی وجہ سے خاتون کی کمر اور ہاتھ بری طرح زخمی ہو گئے۔ واقعہ اتنا اچانک ہوا کہ خاتون کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ ملا۔ دھماکے کے بعد مارکیٹ میں موجود لوگ فوراً اس کی مدد کے لیے پہنچے۔

 

یہ پورا واقعہ وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گیا، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ فون میں دھماکہ ہوتے ہی خاتون خوفزدہ ہو کر اچھل پڑی اور تکلیف سے چیخنے لگی۔

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *