دیپیکا پادوکون نے بچپن میں اپنی سرگرمیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کافی متحرک اور شرارتی تھیں۔ ان کے بقول، ’’میرے والدین آج بھی کہتے ہیں کہ میں ہمیشہ صوفے، میز اور کرسیوں پر کودتی رہتی تھی۔ مجھے غیر نصابی سرگرمیوں میں بہت دلچسپی تھی۔‘‘
انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’پریکشا پے چرچا’ جیسے پروگرام کے ذریعے طلبہ کے ذہنی دباؤ کو کم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے، جو ایک خوش آئند قدم ہے۔