اوڈیشہ ہائی کورٹ کی نصیحت، ’تعلیم یافتہ بیویاں گزارہ بھتہ کے لیے گھر پر بیٹھنے کے بجائے کام کی تلاش کریں‘

جسٹس گوری شنکر ستپتی نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کہا، “قانون ان بیویوں کی ستائش نہیں کرتا جو صرف اس لیے غیر فعال رہتی ہیں تاکہ شوہر پر گزارہ بھتہ کا بوجھ ڈال سکیں۔ وہ اگر بہتر اور اعلیٰ صلاحیت رہتے ہوئے کام کرنے کی کوشش نہیں کرتی ہیں تو یہ ٹھیک نہیں ہے۔”

فیصلہ سناتے ہوئے جج نے آگے کہا، “سی آر پی سی کی دفعہ 125 کے تحت مقننہ کا مقصد ان بیویوں کو راحت فراہم کرنا ہے جو اپنی دیکھ بھال کرنے میں اہل نہیں ہیں اور جن کے پاس اپنی روزمرہ کے لیے وافر آمدنی نہیں ہے۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *