روس میں زیر حراست امریکی شہری مارک فوگل کو رہا کیا گیا

ماسکو: روس میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سزا یافتہ امریکی شہری مارک فوگل کو رہا کر دیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔

فوگل کے وکیل دیمتری اوسیانیکوف نے میڈیا کو بتایا کہ”اس کی رہائی کے بارے میں معلومات درست ہیں۔

تاہم، ہمیں یہ معلوم نہيں کہ وہ کون سا راستہ اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مزید تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل، امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے کہا تھا کہ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے فوگل کی رہائی پر بات چیت کے لیے روس کا دورہ کیا تھا۔

فوگل اور ان کی اہلیہ کو اگست 2021 میں نیویارک سے آمد پر شیرمیٹیوو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا تھا، ان کے سامان میں چرس اور اس کا تیل ملا تھا۔

روسی عدالت نے فوگل کو بڑے پیمانے پر منشیات کی اسمگلنگ کا مجرم قرار دیا۔ 2022 میں، ماسکو کی خمکی سٹی کورٹ نے اسے ہائی سکیورٹی تعزیراتی کالونی میں 14 سال قید کی سزا سنائی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *