ڈونالڈ ٹرمپ اور ایلون مسک دو ایسی شخصیتیں ہیں جنہوں نے اپنے فیصلوں اور اعلانات سے اس وقت دنیا بھر میں ہلچل پیدا کر رکھی ہے۔ اب ایک اور نئی زبانی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ اسپیس ایکس اور ‘ایکس’ جسیی کمپنیوں کے مالک اور دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک نے چیٹ جی پی ٹی میکر اوپن اے آئی کو خریدنے کی بات کہہ دی ہے۔ مسک نے پلیٹ فارم کو خریدنے کے لیے 97٫4 بلین ڈالر دینے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ یہ پیشکش مسک کے وکیل مارک ٹوبے راف کے توسط سے پیر کو اوپن اے آئی کے بورڈ کے سامنے رکھی گئی۔
اس آفر پر اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مَین نے بھی زبردست رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے بھی ایلون مسک کو ایک ڈیل آفر کر دی، جس سے دونوں کے درمیان پھر سے تیکھی نوک جھونک شروع ہو گئی ہے۔