سرزمینِ کورٹلہ میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عظیم الشان جلسہ تقسیم انعامات و اسنادات و مفتی سید مظہر قاسمی کا خطاب!
بتاریخ 9 فروری 2025 ،بروزِ اتوار، بمقام اسٹار فنکشن ہال حاجی پورہ کورٹلہ میں حضرت مفتی سید مظہر القاسمی صاحب نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ کی صدارت میں محمد عابد مدنی (خادم خادمینِ امت) کی نگرانی میں منعقدہ 5 جنوری 2025 سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کوئز مقابلہ جلسہ تقسیم انعامات و اسنادات کا انعقاد عمل میں لایا گیا.
پروگرام کا آغاز فیضان احمد کی قرآت کلام پاک سے ہوا. مفتی عبدالسلام عبید قاسمی صاحب نے نعتیہ کلام پیش کی.
اس پروگرام میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے مفتی محمد مجیب الرحمٰن قاسمی،مفتی ضمیر عقیل سبیلی، قاضی مولانا محمد بلیغ الدین اشاعتی ، مولانا سید نعیم اسعدی ،مولانا عبدالکریم اسعدی ، جناب کریم الدین لکچرر، جناب عبدالواجد لکچرر ، جناب محمد رفیع اعجاز، عبدالماجد لکچرر ،شیخ حبیب الرحمٰن ڈائیٹ لکچرر کریمنگر ، افتخار حسین لکچرر جگتیال نے شرکت کی.
اس موقع پر حضرت مفتی سید مظہر القاسمی صاحب نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ نے اولیائے طلبہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سارے عالم کے لئے رحمت بناکر بھجے گئے ہیں. ہم اُس پیارے نبی کے امتی ہے. سیرت سے واقفیت ہونا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے. اور انہوں نے طلبہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت کے پروگرامس میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرتے ہوئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی تلقین کی.
اس موقع پر ضلعی سطح پر تعلیمی علمی و دینی مدارس میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کرام کو مثالی استاذ، معلم، معلمہ ،صحافت اور سوسائٹی کو ایوارڈ سے نوازا گیا. محمد عابد مدنی کی گراں قدر خدمات پر ریاستی سطح پر سوپر ڈسٹرکٹ آرگنائزر ایوارڈ سے نوازا گیا. مثالی معلم کی حیثیت سے حافظ شیخ سرور صاحب ناظمِ اعلیٰ مدرسہ تحفیظ القرآن ،الجامعۃ فاطمۃ الزھراء جگتیال و حافظ مبشر عالم خان صاحب ( ناظمِ مکتبِ مدینہ، امام و خطیب مدینہ مسجد رحیم پورہ کورٹلہ) ،مثالی معلم عبدالرحیم صاحب صدر مدرس اقراء ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ ، محترمہ نشاط انجم صاحبہ گورنمنٹ پرائمری اسکول حاجی پورہ کورٹلہ ، مثالی صحافت جناب محمد عبدالسلیم فاروقی صاحب سینئر جرنلسٹ کورٹلہ، مثالی سوسائٹی عیدگاہ مسجد ویلفیئر سوسائٹی کورٹلہ کو ایوارڈ و اسنادات سے نوازا گیا.
نظامت کے فرائض و دعا مولانا محمد لئیق الرحمٰن قاسمی (خادم مجلس تحفظ ختم نبوت کورٹلہ) نے کی.
جو طلبہ ریاستی و ضلعی سطح پر اول، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو ساتھ ساتھ اسکولس/کالجس میں نمایاں راینک حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو ایوارڈ، گفٹس، میڈلس سے نوازا گیا.طلبہ کے نام مندرجہ ذیل ہیں.
گروپ (A) طالبات:-
1 رینک : شِدا مہرین (گورنمنٹ اعلیٰ تحتانیہ، جمبی گدے جگتیال)
2 رینک : ھادیہ ناز (انڈین پروگریسو انگلش میڈیم ہائی اسکول کورٹلہ)
3 رینک : حسنی کوثر (گورنمنٹ فورٹ ہائی اسکول اردو میڈیم جگتیال)
گروپ (B) طالبات :-
1 رینک : زونا مہوش (اقراء ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ)
2 رینک : شائستہ فاطمہ (کریسینٹ ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ)
3 رینک : عائشہ سلطانہ (گورنمنٹ فورٹ ہائی اسکول اردو میڈیم جگتیال)
گروپ (C) طالبات :
1 رینک : ذارا افشین (گورنمنٹ جونیئر کالج کورٹلہ)
2 رینک : نبیلا فاطمہ (گورنمنٹ جونیئر کالج کورٹلہ)
3 رینک : عرفیہ بیگم (گورنمنٹ جونیئر کالج کورٹلہ)
گروپ (A) طلباء :-
1 رینک : سید حسان احمد ولد سید احمد (نونہال ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ)
2 رینک : محمد سروان سمامہ (اقراء ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ)
3 رینک : محمد فوزان وقیع (سری چیتانیا انگلش میڈیم ہائی اسکول کورٹلہ)
گروپ (B) طلباء :-
1 رینک : فرحان احمد ولد نجم الدین زاہد (نونہال ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ)
2 رینک : فیضان احمد ( انڈین پروگریسو انگلش میڈیم ہائی اسکول کورٹلہ)
3 رینک : عبدالسلام (اقراء ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ)
گروپ (C) طلباء :
1 رینک : محمد عفان (گورنمنٹ جونیئر کالج کورٹلہ)
2 رینک : عبدالرحمٰن
3 رینک : محمد طلحہ (گورنمنٹ جونیئر کالج کورٹلہ)
اس پروگرام میں مفتی محمد عمران الدین، سید ایاز الرحمن، جناب فصیح الدین، شیما رعنا ، اسماء فاطمہ، روبینہ فردوس، محمد ذاکر لکچرر گورنمنٹ جونیئر کالج مٹ پلی ،عبدالباقی ادریس، عبدالباطن، محمد فصیح الدین شکیل، خواجہ صفی العابدین، نجم الدین زاہد، محمد یوسف علی، محمد نعیم اسٹار کے علاوہ اولیائے طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی.