ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون اور اس کے دو بچوں کی موت

جے پور: راجستھان میں پالی شہر کے ٹرانسپورٹ نگر تھانہ علاقے میں نیا گاؤں روڈ پر ایک تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آنے سے موٹرسائیکل پر سوار ایک خاتون اور اس کے دو بچوں کی موت ہوگئی جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ نیاگاؤں کے جگدمبہ کالونی کے رہنے والے ہیمارام باؤری (30) اپنی اہلیہ سنتوش (25) بیٹے کملیش (08) اور بیٹی للتا (05) کے ساتھ اتوار کی شب اپنی موٹرسائیکل پر جاڈن گاؤں جارہے تھے۔

اسی دوران اوور برج پر چڑھتے ہوئے ٹریلر نے بائک کو ٹکر مار دی۔

اس حادثہ میں سنتوش، کملیش اور للتا کی موت ہوگئی جبکہ ہیمارام زخمی ہوگیا۔

زخمی ہیمارام کو بانگڑ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئیں جہاں آج پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *