![](https://urduleaks.com/wp-content/uploads/2025/01/IMG-20250131-WA06441-780x470.jpg)
حیدرآباد9/فروری (اردو لیکس)رکن قانون ساز کونسل بی آرایس کلواکنٹلہ کویتا نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ بی آرایس کے دورحکومت میں شروع کردہ کونڈہ گٹو کے زیر التواءکاموں کو فی الفور پورا کرے۔
انہوںنے کہاکہ کونڈہ گٹو کی ترقی کےلئے کے سی آر نے 1000کروڑروپئے مالیتی منصوبہ مدون کیاتھا ۔کانگریس حکومت کو اس منصوبہ پر عمل درآمد کرناچاہئے یا پھر بہتر منصوبہ بناناچاہئے۔کے کویتا نے آج کونڈہ گٹو میں انجنیا سوامی مندر کا دورہ کیا۔
بعدازاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کویتا نے حکومت پر زوردیاکہ وہ سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کونڈہ گٹو کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کرے۔روزانہ کئی افراد درشن کےلئے کونڈہ گٹو آتے ہیں ۔انہوںنے افسوس کا اظہار کیاکہ ریاستی حکومت مقامی افراد کے مطالبہ کے باوجود کونڈہ گٹو کی سڑک کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ بی آرایس کے دورحکومت میں انجنیا سوامی کی مندر کی ترقی کےلئے متعدد اقدامات روبہ عمل لائے گئے تھے
۔انہوںنے کہاکہ پہاڑی علاقہ پر پانی کے مسئلہ کی مستقل یکسوئی کےلئے 25کروڑروپئے صرف کئے گئے تھے۔