عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کیجریوال نئی دہلی سیٹ سے اور منیش سسودیا جنگ پورہ سیٹ سے شکست کھا گئے ہیں۔ البتہ، وزیر اعلیٰ آتشی نے کالکا جی سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ستیندر جین بھی انتخابات میں ہار گئے ہیں۔ شکست کے بعد کیجریوال نے کہا، “ہم ہار کو قبول کرتے ہیں۔ بی جے پی کو جیت کی مبارکباد۔ عوام نے انہیں اکثریت دی ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔”
بی جے پی کے ہیڈکوارٹر پر جشن کا ماحول ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 7 سات بجے پارٹی کے ہیڈکوارٹر پہنچ کر کارکنان سے خطاب کریں گے۔