سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت

ممبئی: ایک دلخراش واقعہ میں، اپنے ایک رشتہ دار کی آخری رسومات ادا کرکے اپنی رہائش گاہ کی جانب گامزن ایک 36 سالہ شخص کی سڑک حادثے میں موت واقع ہوگئی جب کہ اسکا بھتیجا شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ ممبئی کے مضافات گرویگاوں میں پیش آیا ۔

پولیس کے مطابق رمیش جورئے نامی شخص اپنے ١٨ سالہ بھتیجے نریش کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار کاندیولی علاقے میں آخری رسومات ادا کرکے اپنی رہائش گاہ کی طرف آرہا تھا۔

اس دوران جب اسکی گاڑی ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر ڈنڈوشی فلائی اوور سے گزر رہی تھی تب پیچھے سے ایک تیز رفتار کار ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔

موٹر سائیکل سوار کے گاڑی سے گرتے ہی تیز رفتار گاڑی موقع سے فرار ہوگئی۔

مقامی افراد کی مدد سے انہیں فوری طور پر جوگیشوری کے ٹراما اسپتال لے جایا گیا جہاں رمیش جورے کو داخلے سے قبل مردہ قرار دے دیا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *