![](https://urduleaks.com/wp-content/uploads/2025/02/IMG_20250208_123933-780x470.jpg)
دہلی اسمبلی انتخابات میں کانٹے کی ٹکر اب اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ اوکھلا کی اہم نشست سے عام آدمی پارٹی کے امانت اللہ خان 13530 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں،
جبکہ اے آئی ایم آئی ایم کے شفا الرحمان خان 13530 ووٹوں سے پیچھے ہیں۔ دوپہر 12:40 بجے الیکشن کمیشن کے رجحانات کے مطابق، بی جے پی کے امیدوار منیش چودھری، جو شروعات میں آگے تھے، اب تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں وہ اب 21868 ووٹوں سے پیچھے ہیں۔
امانت اللہ خان پہلے دو انتخابات جیت چکے ہیں اور اب مسلسل تیسری بار اوکھلا سے جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے قریب ہے، اور اوکھلا سے چار اہم امیدواروں کے درمیان مقابلہ رہا۔
ان میں عام آدمی پارٹی کے امانت اللہ خان، بی جے پی کے منیش چودھری، کانگریس کی عاریبہ خان، اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے شفا الرحمان خان شامل ہیں۔ اس الیکشن میں خاص بات یہ رہی کہ شفا الرحمان خان نے جیل سے الیکشن لڑرہے ہیں