امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا بین الاقوامی اداروں تک پھیلاؤ خطرناک ہے، ایران

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک پیغام میں امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے بین الاقوامی اداروں تک پھیلاؤ کو خطرناک قرار دیا ہے۔

اسماعیل بقائی نے ایکس پر ایک پیغام میں خبردار کیا کہ امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا بین الاقوامی اداروں، خصوصاً بین الاقوامی فوجداری عدالت تک پھیلاؤ صہیونی حکومت کے جرائم میں شراکت کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اپنے داخلی قوانین کو عالمی سطح پر لاگو کرنا امریکہ کی عادت بن گئی ہے اسی کے تحت وہ بین الاقوامی اداروں کو نشانہ بنارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت پر پابندی محض اس لیے عائد کی جا رہی ہے کہ وہ اسرائیل کے گھناؤنے جرائم کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے پابندی عائد کرنا واضح ثبوت ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ اور اسرائیل دونوں شریک ہیں۔

بقائی نے اس اقدام کا مقصد اسرائیل کو مکمل تحفظ فراہم کرنا، مزید جرائم کی کھلی چھوٹ دینا اور عالمی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس اقدام کے نتائج کو ذہن میں رکھتے ہوئے مناسب ردعمل دکھائے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *