لبنانی صدر کا 18 فروری تک اسرائیل فوج کے جنوبی لبنان سے انخلاء کا مطالبہ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنان کے صدر جوزف عون نے امریکی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ جنوبی لبنان میں مستقل استحکام کا حصول ان علاقوں سے اسرائیل کے انخلاء کے بغیر ممکن نہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا: استحکام اور امن صرف اسرائیل کے جنوبی لبنان سے انخلاء اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی تمام شقوں کے نفاذ سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

 جوزف عون نے امریکی حکومت کے ایلچی سے کہا: اسرائیل کے حملے بشمول بے گناہوں اور فوجیوں کے قتل اور مکانات کی تباہی کو روکنا چاہیے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ لبنانی فوج ان علاقوں میں تعینات ہونے کے لیے تیار ہے جہاں سے اسرائیلی فوج پسپائی اختیار کر رہی ہے تاہم جنوبی لبنان سے اسرائیل کا انخلاء 18 فروری تک مکمل ہونا چاہیے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی طرف سے لبنانی قیدیوں کی رہائی 27 نومبر کے معاہدے کا لازمی حصہ ہے اور اس پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔ 

اس دوران امریکی ایلچی اورٹیگاس نے کہا کہ امریکا 18 فروری تک لبنان سے اسرائیلی افواج کے انخلاء کے لئے پرعزم ہے۔

 اس سے قبل موگن اورٹیگاس نے لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے کہا: ہم لبنان کی نئی حکومت میں حزب اللہ کی کسی بھی طرح عدم شرکت پر زور دیتے ہیں!

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *