کاسٹ سروے میں غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں: پونم پربھاکر

حیدرآباد: ریاستی وزیر بہبود پسماندہ طبقات پونم پربھاکر نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا کہ ریاست میں کرائے گئے کاسٹ سروے میں کوئی غلطی نہیں ہے تاہم انہوں نے کاسٹ گروپوں پر زور دیا کہ اگر غلطیاں ہیں تو حکومت کے علم میں لائیں۔

انہوں نے اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اس معاملہ پر سیاست نہ کریں اور وہ بی سی طبقات کو انصاف دلانے کو یقینی بنانے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ وزیر نے دعویٰ کہا کہ کاسٹ سروے میں ایک فیصد غلطی کی بھی گنجائش نہیں ہے۔ اگر کوئی غلطی / غلطیاں ہوں تو انہیں ہماری نوٹس میں لائیں۔ کریم نگر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پونم پربھاکر نے یہ بات کہی۔

انہوں نے ادعا کیا کہ بی آر ایس قائدین نے اس سروے میں شرکت نہیں کی اور یہ قائدین، صرف کاسٹ سروے کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ ایسے افراد جنہوں نے کاسٹ سروے میں حصہ نہیں لیا، انہیں سروے پر بات کرنے کا کوئی حق بھی نہیں ہے۔ انہوں نے بی آر ایس قائدین سے مطالبہ کیا کہ وہ بی سیز سے معذرت خواہی کریں۔ریاستی وزیر نے دعویٰ کیا کہ کاسٹ سروے کی پورے ملک میں ستائش کی جارہی ہے مگر چندافراد، شکوک وشبہات کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملہ پر سیاست کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 کانگریس قائد راہول گاندھی نے ملک بھر میں ذات کا سروے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر بہبود پسماندہ طبقات نے مزید کہا کہ حکومت، ادارہ جات مقامی کے انتخابات میں بی سیزکو42فیصد تحفظات دینے کیلئے تیار ہے۔ آزادی کے بعد سے بی سی مردم شماری کا مطالبہ کیا جارہا ہے تھا اس لئے ہماری حکومت نے کامیابی سے ذات کا سروے کرایا ہے۔

عوام نے اعزازی طور پر معلومات فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے ذات پات کے سروے پر بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بی جے پی نے عدالت میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا کہ ذات کی مردم شماری نہیں کرائے گی۔ پونم پربھاکر نے بی جے پی کو جاگردارانہ پارٹی قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سروے ڈیٹا سے فلاحی اسکیمات کی تیاری اور اس کے نفاذ میں مدد ملے گی۔ اسی ڈیٹا کی بنیاد پر ہم سب پلان بناسکتے ہیں۔ ریزرویشن، نوکریاں فراہم کرسکتے ہیں۔خود روزگار اور دیگر اسکیمات میں بی سیز کی نمائندگی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ حکومت نے4 فروری کو اسمبلی کاسٹ سروے کی رپورٹ پیش کی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *