حیدرآباد: امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے طریقہ کار اور انہیں ہتھکڑیاں پہنا کر ملٹری طیارہ میں ہندوستان پہنچنے کی امریکی حکومت کے خلاف تلنگانہ کانگریس قائدین اور کارکنوں نے آج گاندھی بھون میں زبردست احتجاج کیا اور امریکہ کے صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ڈاؤن، ڈاؤن کے نعرے بلند کئے اور ڈونالڈ ٹرمپ کی تصاویر کو پیروں تلے رواندا گیا اور انتباہ دیا گیا کہ تارکین وطن کے س اتھ دہشت گردجیسا سلوک کیا جائے گا تو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
احتجاج میں سابق وزیر محمد علی شبیر، سینئر کانگریس قائدین ہنمنت راؤ، جنرل سکریٹری فیروز خان، صدر مہیلا وبھاگ سنیتا راؤ اور دیگر جو ہاتھوں میں ہتھکڑی ب اندھے ہوئے اور پلے کارڈ تھامنے ہوئے تھے حصہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وی ہنمنت راؤ اور فیروز خان نے کہا کہ ہندوستانی تارکین وطن یا طلبا دہشت گرد نہیں بلکہ انہیں ہتھکڑی باندھر کر ملٹری طیارہ میں جانوروں کی طرح بھر کر ہندوستان بھیجاجائے اگر ہندوستانی تارکین وطن غیر قانونی طور پر مقیم ہیں تو انہیں عزت کے ساتھ و طن واپس بھیجنے کا امریکی حکومت کو قانونی حق حاصل ہے۔
اس کے برعکس اگر ان کے ساتھ دہشت گرد جیسا سلوک کیا جائے تو ہم برداشت نہیں کریں گے۔ کانگریس قائدین مرکز کی بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکی حکومت کے مظالم پر خاموشی کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ مودی کی ٹرمپ کے ساتھ ذاتی دوستی ہوسکتی ہے لیکن یہ ہندوستان کی عزت اور وقار کا مسئلہ ہے۔
تارکین وطن کوئی چوڑ ڈاکو نہیں ہے ان کے ساتھ قیدیوں جیسا سلوک کیا جائے۔ ہندوستانی تارکین وطن ایک باعزت ملک کے شہری ہیں۔ احتجاجی قائدین نے مودی سے کہا کہ وہ امریکہ کی غلامی بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کو ہتھکڑیاں ڈالکر وطن واپس کرنا ہندوستان کی توہین اور انہیں بدنام کرنا ہے۔
فیروز خان نے ڈونالڈ ٹرمپ پر شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے ہندوستانیوں کی توہین پر معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ کیا۔ بصورت دیگر امریکہ کے خلاف احتجاج میں مزید شدت پیدا کرنے کا انتباہ دیا۔ احتجاج میں کانگریس اقلیتی قائدین محمد مکرم سکریٹری رنگاریڈی، محمد خواجہ حسین،سید دلاور حسین و دیگر نے حصہ لیا۔