سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) کے خلاف سخت پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایگزیکٹیو آرڈر میں ٹرمپ نے اس عالمی عدالت کو ‘بے بنیاد’ قرار دیا اور اس پر امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل کے خلاف غیر منصفانہ کارروائیاں کرنے کا الزام عائد کیا۔
ٹرمپ کے اس حکم نامے کے تحت آئی سی سی کے حکام اور ان کے اہل خانہ پر ویزا پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ان افراد پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں جو اس عدالت کی تحقیقات میں تعاون کر رہے تھے۔