ادارہء ادب اسلامی ہند تلنگانہ کے زیراہتمام تعزیتی اجلاس۔ ڈاکٹر تابش مہدی رحمہ اللہ ۔

۔حیدرآباد ۔ جناب سید عبدالاحد سہیل رکن عاملہ ادارہء ادب اسلامی ہند تلنگانہ کی اطلاع کے بموجب ملک کے کہنہ مشق استاد شاعر و نقاد و محقق و مفسر و ادیب جناب ڈاکٹر تابش مہدی رحمہ اللہ سابقہ صدر ادارہء ادب اسلامی ہند دہلی کے انتقال پر ایک تعزیتی اجلاس 4/ فروری 2025 بروز منگل بمقام اسلامک سنٹر ٹولی چوکی،شہر حیدرآباد بعد نماز مغرب بصدارت جناب محمد شعیب الحق طالب صاحب ، صدر ، ادارہء ادب اسلامی ہند ، حلقہ تلنگانہ کی نگرانی میں منعقد ہوا۔۔

تعزیتی نشست کا آغاز مولانا شفیق احمدخان فلاحی امام و خطیب مسجد ھذا کی تلاوت کلام پاک و اظہار تعزیت سے ہوا۔۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغاممیں کہا کہ استاد شاعر محترم تابش مہدی صاحب کی زندگی ہی میں تین پی۔ایچ۔ڈیز ان پر کیےگئے جس سے ان کی اعلی شخصیت و قابلیت کا پتہ چلتا ہے۔ اس کے بعد افتتاحی کلمات برادرسیدعبدالاحدسہیل ، رکن مجلس عاملہ ادب اسلامی تلنگانہ کے رہے ۔۔انہوں نے قرآن سے اپنی بات پیش کی کہ کل من علیھا فاءن ویبقی وجہ ربک ذولجلال والاکرام ۔۔ہرذی روح کو فنا ہوناہے اور باقی رہنے والی ذات تیرے رب کریم و جلیل ہی کی ہے ۔۔اللہ تعالی مرحوم تابش مہدی صاحب کے درجات بلند فرماۓ ۔۔آمین۔

اس کے بعد مہمانان خصوصی نے مخاطب کیا۔۔سب میں پہلے جناب ڈاکٹر خالد مبشر الظفر امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ نے اپنی تعزیت پیش کی اور مرحوم سے اہنی دیرینہ رفاقت کا ذکر کیا اور انہیں عوامی شاعر قرار دیا جن کو ہر ایک پڑھتاہے اور بہت آسانی سے ان کے کلام کو سمجھتابھی ہے اور اس سے جڑ بھی جاتا ہے ۔۔ادب کے سارے ہی اصناف میں ان کے کہنہ مشق قلم نے بہترین خدمات انجام دیےہیں ۔۔ مولانا جلال الدین عمری صاحب سابقہ امیرجماعت اسلامی ہند سے ان کے بہت گہرے تعلقات رہے۔۔آخری عمر میں ان کے چچاصاحب مرحوم تابش مہدی صاحب ہی کا نعتیہ کلام مستقل گنگناتے رہتے تھے۔۔اس سے ان کے کلام کی اثرپذیری کااندازہ ہوتاہے ۔۔اور کئ نوجوانوں کی کفالت وہ کرتے رہتے تھے تاحیات ۔۔ان کےانتقال سے ادب اسلامی کا ایک بھاری ستون ڈھے گیا ۔۔

اس کے بعد ڈاکٹر فہیم الدین احمد صاحب نے تابش مہدی صاحب کے منفرد انداز کلام و انسانی شعور کو جھنجوڑنے والے اعلی کلام کا ذکر کیا اور ان کے کلام کی خصوصیت ان کا تیکھا انداز رہا۔ ان کےکلام کی خصوصیت تنقید و اصلاح و احتساب پر متوجہ کرتا ہوا بہترین اسلوب جو ہر ایک کو سوچنے پر مجبور کردیتا ہے ۔۔جس سے وہ خود بےحد متاثر رہے کہا اور ان کا تعارف ان کےکلام ہی کے منفرد و بےباک انداز سے ہوا ۔۔عروض کے ماہر استاد رہے ہیں اور تجویدقرآن کے ماہر و دلدادہ رہے ۔۔جامعتہ الفلاح میں قراءت قرآن پر توجہ کا چلن انہی کے دور سے شروع ہوا ۔۔بےحد سادگی پسند و بےحد مضطرب و فعال و بےباک و اصول پسند ہونے کی وجہ سے انہیں زندگی میں تکالیف سے بھی گزرنا پڑا ۔۔ لیکن وہ مضبوط پہاڑ کی طرح مومنانہ شان سے ہر حال میں اپنے مقام پر ٹھیرے رہے ۔۔ایک اور منفرد خصوصیت نسل نؤ کی تعمیر میں انہوں نے قابل قدر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں ۔۔خصوصا نارتھ انڈیا میں ادب کے میدان میں نوجوان نسل کی تعمیر میں ان کا بہت بڑا کردار رہاہے۔۔اور ان کے منتخب چند اشعار کے نمونے بھی سناۓ ۔۔کسی کوپھولوں کی خواہش ہوتو ، کسی کی راہ میں کانٹے نہ رکھنا ۔۔

 

اس کے بعد ریاض تنہا صاحب ،نائب صدر ادارہء ادب اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ نے اپنی تعزیت میں ان کی شخصیت و خدمات و کلام پر بہترین روشنی ڈالی۔۔

 

اس کے بعد مولانا فہیم اختر ندوی صاحب صدر شعبہ اسلامیات ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد نے اظہار خیال پیش کیا ۔۔ڈاکٹر تابش مہدی صاحب کی زندگی مومنانہ ،قلندرانہ رہی ۔۔اور اپنے ابتدائ تعلیم کے دور ہی میں ان سے تعلق پیدا ہوا اور ان کے دور ابتداء میں ڈاکٹر تابش مہدی صاحب کی حوصلہ افزائ کا بڑا رول رہا ہے ۔۔ جناب تابش صاحب کی زندگی کی پہلی اہم خصوصیت بلاکا توازن ہے ۔۔ہر میدان علم و عمل و ادب اور گھریلو زندگی میں بہترین توازن کو قائم کیا ۔۔دوسری چیز بےانتہا مصروف اور بھرپورزندگی گزاری ۔۔حیرت ہوتی ہے کہ ایک آدمی اتنےکام کیسے کیاہوگا مختلف میدانوں میں ان کےکارنامے ہمارےلیے زندگی کو برتنے و بھوپور استعمال کرنے کا پیغام دیتی ہیں ۔۔تیسری چیز جراءت و بےباکی ان کی شخصیت و کلام کا بہترین حصہ رہی ہے ۔۔ایک اور بنیادی وصف ان کی شخصیت کا اسلامی اقدار کے محافظ و پاسدار اور اہنےکلام میں بہترین نصیحت کرتے ہوۓ اور غفلت میں پڑے قلوب و اذہان کو جگاتے ہوۓ ان کا تیر و نشتر کی طرح چلتا ہوا سبک رو قلم جو ملت اسلامیہ کےلیے پیغام عمل دے رہاہے کہہ کر اپنی بات ختم کی۔۔

 

اس کے بعد جناب خواجہ مسیح الدین ابونبیل نائب صدر ادارہء ادب اسلامی جنوبی ہند نے اظہار خیال پیش کیا اور اپنا منظوم بہترین تعزیتی کلام بھی پیش فرمایا۔۔ پھر جناب طاہر بلال صاحب صدر ادارہء ادب اسلامی ہند رئاض نے اپنے دیرینہ تعلق کا ذکر کیا اور کہاکہ ان کے دو مجموعہ کلام انہی کی اصلاح و رہنمائیں میں شائع ہوۓ ہیں ۔۔آج پہلی مرتبہ اپنا منظوم کلام بغیر استاد محترم تابش مہدی صاحب کی اصلاح کے استادشاعر مرحوم کی تعزیت پر پیش کررہاہوں۔۔ اپنے کلام میں ان کے عمدہ اسلامی کردار کی جھلکیوں کو موتیوں کی طرح پرو کر بہترین انداز میں پیش فرمایا۔۔

 

اس کے بعد مولانا اقتدار ندوی صاحب داماد محترم تابش مہدی صاحب مرحوم کو اظہار خیال کےلیے بلایاگیا۔۔انہوں نے اپنے آبدیدہ آنکھوں سے بےحد صبر کے ساتھ بہترین خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وہ بہترین مربی و معمار رہےہیں ان کے اور بہترین مشوروں سے مستقل نوازتے رہتے تھے اور ایک مضبوط سہارا تھے ۔ان کی شخصیت اسلامی سچے کردار کا عمدہ جیتا جاگتا نمونہ تھی اور جو بھی کچھ کہاگیا و کہاجارہاہے اس سے ان کی شخصیت کہیں اعلی و ارفع رہی ہے ۔۔ان کے رشتہ کےانتخاب و شادی کی سادگی کا ذکر کیا ۔۔اور مستقل آنکھوں سے آنسو آپ کے جھڑتے رہے ۔۔اور بہترین دعا پر بات ختم کی خداۓ رب ذولجلال ان کا بہترین حق ادا فرماۓ اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرماۓ پر اپنی بات ختم کی۔۔

 

اس کے بعد صدارتی کلمات محترم شعیب الحق طالب صاحب ، صدر ادارہء ادب اسلامی ہند تلنگانہ نے پیش فرماۓ اور اپنے دیرینہ تعلق کا ڈاکٹر تابش صاحب سے ذکر کیا ۔۔کہ جب بھی وہ حیدرآباد آتے خصوصا فون کرتے حال احوال دریافت کرتے اور اپنی خدمات پیش فرماتے ۔۔مستقل فون پر ربط رہا ۔۔ان کی علمی و ادبی و اسلامی کردار سے مزین زندگی ہمارے لیے بہترین قابل تقلید نمونہ ہے ۔۔

 

آخر میں ہدیہ تشکر محترم محمد ناصرالدین صاحب ،نائب صدر عربی تلنگانہ ادارہء ادب اسلامی ہند نے پیش کیا اور کہا کہ ادارہء ادب اسلامی ہند تلنگانہ اردو کے ساتھ عربی زبان کے فروغ کےلیے بھی کام کررہاہے ۔۔جس کے تحت مساجد و اسکولوں میں عربی تعلیم و فروغ کےلیے خصوصی کلاسس کا نظم کیاجارہاہےاور بنیادی اسلامی تعلیمات سے واقفیت کےلیے نماز کےاذکار معہ ترجمہ کے پوسٹرس بھی مختلف زبانوں میں شعبہ عربی ادارہ سے پورے تلنگانہ میں پہنچاۓ جارہےہیں ۔۔اور کہاکہ ہم ادارہ کی جانب سے سارے مہمانان خصوصی و شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔۔اللہ تعالی مرحوم تابش مہدی صاحب کے درجات کو بلند فرماۓ ۔آمین کہتے ہوۓ نشست کے اختتام کا اعلان کیا۔۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *