ورنگل کے مسلم نمائندوں کی چیئرمین وقف بورڈ سے ملاقات، عیدگاہوں اور قبرستانوں کی ترقی کا مطالبہ

حیدرآباد: تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ کے چیئرمین عظمت اللہ حسینی سے آج قلعہ ورنگل کے مختلف مسلم نمائندوں نے خیرسگالی ملاقات کی۔ اس موقع پر قلعہ ورنگل عیدگاہ کے صدر ایم اے جبار، جنرل سیکریٹری ایم ڈی چاند پاشا، صدر مرزا حسن بیگ، جنرل سیکریٹری عمران، نائب صدر مگم صاحب، قلعہ ورنگل عیدگاہ مسجد کے صدر عرفات صاحب اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔

نمائندوں نے چیئرمین وقف بورڈ سے مطالبہ کیا کہ قلعہ ورنگل منڈل میں موجود تمام عیدگاہوں اور قبرستانوں کی ترقی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر چیئرمین کا شال پوشی اور گلپوشی کے ساتھ خیرمقدم کیا گیا۔

ملاقات کے دوران نمائندوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قلعہ ورنگل منڈل کے مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے وقف بورڈ خصوصی تعاون فراہم کرے۔ وقف جائیدادوں کے تحفظ اور مسلمانوں کے دیرینہ مسائل کے حل کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *