واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کی ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں اور مستقبل میں پوری دنیا کے لوگ وہاں رہ سکیں گے۔
مسٹر ٹرمپ نے منگل کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں کہا ’’میرے خیال میں غزہ پٹی کی صلاحیت ناقابل یقین ہے۔
مجھے لگتا ہے کہ دنیا بھر سے نمائندے وہاں ہوں گے اور وہ وہاں موجود رہیں گے۔ فلسطینی وہاں رہیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ لوگ وہاں امن سے رہ سکیں۔
صدر نے کہا’’ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ عالمی معیار کا ہو‘‘۔ یہ لوگوں کے لیے بے مثال ہوگا۔