نئی دہلی: دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے دہلی کے لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں سچائی کی جیت ہوگی۔
محترمہ آتشی نے بدھ کو ایکس پر کہا ’’دہلی میں آج کا الیکشن صرف ایک انتخاب نہیں ہے، یہ ایک مذہبی جنگ ہے۔ یہ اچھائی اور برائی کے درمیان لڑائی ہے۔ یہ کام اور غنڈہ گردی کے درمیان جنگ ہے۔
میں دہلی کے تمام لوگوں سے اپنا ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتی ہوں۔ کام کے لئے ووٹ دیں، اچھائی کے لئے ووٹ دیں۔ سچائی جیت ہوگی۔‘‘
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا “پیارے دہلی والوں، آج ووٹ ڈالنے کا دن ہے۔
آپ کا ووٹ صرف ایک بٹن نہیں ہے، یہ آپ کے بچوں کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ اچھے اسکول ، بہترین اسپتال اور ہر خاندان کو باعزت زندگی دینے کا موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمیں جھوٹ، نفرت اور خوف کی سیاست کو شکست دے کر سچائی، ترقی اور ایمانداری کو فتح دلانا ہے۔
خود بھی ووٹ دیں اور اپنے خاندان، دوستوں اور پڑوسیوں کو بھی تحریک دیں۔ غنڈہ گردی ہارے گی، دہلی جیتے گی۔
آپ لیڈر منیش سسودیا نے کہا ’’میں دہلی کے تمام ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں جوش و خروش سے حصہ لیں اور اپنا ووٹ ضرور دیں۔
ووٹ دینا ہر شہری کا حق ہے اور جمہوری نظام کو مضبوط کرنے کی ذمہ داری بھی۔
انہوں نے کہا کہ آپ کا ہر ووٹ ہمارے بچوں کے بہتر کل کے لیے وقف ہوگا۔
دہلی کی اس ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کرتے ہوئے اپنا تعاون دیں۔