دہلی والوں سے ووٹنگ میں جوش و خروش سے حصہ لینے کی مودی اور شاہ کی اپیل

دہلی میں آج (5 فروری) اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ صبح 7 بجے سے ہی دہلی کے سبھی پولنگ مراکز پر ووٹ ڈالنے کا سلسلہ شروع ہو گیا جو شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ اس درمیان وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے لوگوں سے ایک خاص اپیل کی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں لکھا ہے، “دہلی اسمبلی انتخاب میں آج سبھی سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ یہاں کے رائے دہندگان سے میری اپیل ہے کہ وہ جمہوریت کے اس تہوار میں پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیں اور اپنا قیمتی ووٹ ضرور ڈالے۔ اس موقع پر پہلی بار ووٹ دینے جا رہے سبھی نوجوان ساتھیوں کو میری نیک خواہشات۔ یاد رکھنا ہے- پہلے ‘متدان (ووٹنگ) پھر جلپان (کھانا)’

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *