مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی تحریک حماس نے مغربی کنارے میں صیہونیوں کے خلاف شہادت پسندانہ کارروائی کو غاصبانہ قبضے کے خلاف ردعمل قرار دیا۔
حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صیہونیوں کے منصوبے فلسطینیوں کے پختہ عزم کے سامنے ناکام ہوں گے اور ان کے وحشیانہ جرائم کا خاتمہ ہو گا۔
اس تحریک نے مزید کہا کہ مغربی کنارے، جنین، طولکرم اور توباس کیمپوں میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے مسلسل جرائم کا فلسطینی عوام کے عزم اور مزاحمت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
حماس نے کہا کہ اسرائیلی فوجی اڈے کے سامنے آج کی یہ کارروائی فلسطینی نوجوانوں کے صیہونی فاشسٹ رژیم کے خلاف مزاحمت کے عزم کو ثابت کرتی ہے۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم مغربی کنارے کے فلسطینی نوجوانوں کے مزاحمتی عزم کی قدر کرتے ہیں اور قوم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غاصب رژیم اور صیہونی آباد کاروں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو اور اپنی سرزمین کا دفاع کرے۔