چھپرا: بہار میں سارن ضلع کے داؤد پور تھانہ علاقے میں پانی سے بھرے گڈھےمیں ڈوبنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ سسواں بزرگ گاؤں کا رہنے والا راج کشور رام (45) رفع حاجت کے بعد ہاتھ پاؤں دھونے کے لیے پانی سے بھرے گڈھےمیں گیا تھا۔
جہاں اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ پانی سے بھرے گڑھے میں جا گرا جس کے باعث وہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دی۔ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔