2025 جنگ کا سال ہوگا، صہیونی فوجی سربراہ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف ایال زامیر نے 2025 کو جنگ اور تنازعات کا سال قرار دیا ہے۔

صہیونی حکومت نے اکتوبر 2023 کے بعد غزہ اور لبنان سمیت مشرق وسطی کے کئی ممالک پر جارحیت کی ہے۔ کئی مہینوں کی کوششوں کے بعد حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان غزہ میں جنگ بندی ہوگئی ہے تاہم صہیونی حکام بدستور جنگ کو طول دینے پر مصر ہیں۔

اس حوالے سے صہیونی فوج کے نئے سربراہ جنرل ایال زامیر نے کہا ہے کہ 2025 تنازعات اور جنگوں کا سال ہوگا۔

اس بیان کے بعد اسرائیلی حکومت کے اندرونی حلقے غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے لیے مزید اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔ نتن یاہو کابینہ کے سخت گیر وزراء کا کہنا ہے کہ حماس کے قبضے میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد بھی جنگ جاری رہنی چاہیے۔

دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی غزہ میں نسل کشی کی کھل کر حمایت کی ہے اور اردن و مصر سے کہا ہے کہ وہ فلسطینی مہاجرین کو قبول کریں۔ تاہم مبصرین کے مطابق مصر اور اردن امریکی دباو میں آکر آمادگی ظاہر کریں تو بھی غزہ کے شہری کبھی بھی اپنے گھروں کو چھوڑ کر ایک اور ‘نکبت’ کو تاریخ میں درج نہیں ہونے دیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *