مہاکمبھ نگر: بسنت پنچمی پر مہاکمبھ کے تیسرے ‘امرت اسنان’ کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان پیر کی صبح اکھاڑوں کے سادھوسنتوں کے اسنان کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
سنیاسی اکھاڑوں میں، سب سے پہلے شری پنچایتی اکھاڑہ مہانیروانی اور شری شمبھو پنچایتی اٹل اکھاڑہ نے صبح پانچ بجے تروینی میں ڈبکی لگائی اور اس کے بعد شری تپونیدھی پنچایتی شری نرنجنی اکھاڑہ اور شری پنچایتی اکھاڑہ آنند نے اسنان کیا۔
صبح تقریباً سات بجے، شری پنچ دشنم جونا اکھاڑہ، شری پنچ دشنم آواہن اکھاڑہ اور شری پنچگنی اکھاڑہ سنگم نے اسنان کیا۔
اکھاڑوں کے اسنان کے دوران ہیلی کاپٹر سے پھولوں کی بارش بھی کی گئی۔
اکھاڑا مارگ کے دونوں طرف کھڑے لوگوں کی بڑی تعداد نے سادھو سنتوں کادیدار کیا۔ اس دوران سیکورٹی اہلکار چوکس نظر آئے۔