پولیس اسٹیشن میں دورہ پڑنے سے نوجوان کی موت

[]

حیدرآباد: ضلع منچریال کے ایک پولیس اسٹیشن میں ایک نوجوان کی دورہ (دماغی مرض) پڑنے کے بعد موت ہوگئی جبکہ اس نوجوان کو ایک کیس میں پوچھ تاچھ کے لیے پولیس اسٹیشن طلب کیاگیا تھا۔

بیلم پلی ٹاون کے ٹوٹاون کے پولیس اسٹیشن میں 26 اگست کی شب یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس اسٹیشن میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں یہ واقعہ قید ہوگیا جس کی ویڈیو پیر کے روز وائرل ہوگئی۔

ایک خاتون کے مکان پر حملہ سے مربوط ایک کیس میں پوچھ تاچھ کے لیے 25 سالہ کیرتی انجی کو پولیس اسٹیشن طلب کیاگیاتھا۔ وہ پولیس اسٹیشن میں کرسی پر بیٹھ کر سل فون استعمال کررہاتھا اچانک اس پر دورے(فٹس) پڑے۔

ویڈیو کلپ میں ایک پولیس جوان کو کچھ ہی فاصلہ پر کھڑا دیکھا جاسکتاہے اور وہ اپنے سل فون میں مصروف ہے۔

یہ جوان فوری نوجوان کے پاس آتا ہے اور کیرتی کو جگانے کی کوشش کرتا ہے دیگر دو پولیس جوانوں کو اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے۔

پولیس نے بتایا کہ فوری طور پر نوجوان کو سرکاری ہاسپٹل منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ اسے مردہ قرار دیا۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوا کہ نوجوان کے افراد خاندان نے آیا کوئی شکایت درج کرائی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *