سنتوش نگر پارک کے مسائل حل کیے جائیں: آواز کمیٹی

حیدرآباد: آواز کمیٹی کے زیر اہتمام آج سنتوش نگر پارک کے مسائل پر جی ایچ ایم سی کے زونل کمشنر بینکنا سے ملاقات کی گئی اور ایک یادداشت پیش کی گئی۔

آواز تنظیم کے سٹی سیکریٹری عبدالستار نے کمشنر کو یاد دلایا کہ کرونا کے بعد عوام میں صحت کے حوالے سے شعور میں اضافہ ہوا ہے، اور زیادہ تر لوگ تندرستی، فٹنس، ورزش اور ایکسرسائز کے لیے پارک کا رخ کر رہے ہیں۔ خواتین، مرد حضرات اور نوجوان بڑی تعداد میں یہاں ورزش کے لیے آتے ہیں، مگر پارک میں ورزش کے آلات مکمل طور پر ناکارہ ہو چکے ہیں۔

آواز کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ جدید فٹنس آلات دوبارہ پارک میں نصب کیے جائیں تاکہ صبح کے وقت واک اور ایکسرسائز کرنے والے شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

اس موقع پر محمد سعادت، محمد محبوب علی، حافظ افتخارالدین، سوامی ناتھن اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *