بادلی اسمبلی حلقہ میں کانگریس کے دہلی صدر دیویندر یادو کو جیت کی امید

واضح رہے کہ اس اسمبلی حلہ سے بی جے پی کے امیدوار جے بھگوان اگروال تین مرتبہ کامیاب رہے ہیں، جبکہ کانگریس کے دیویندر یادو اور عام آدمی پارٹی کے اجیش یادو دو-دو مرتبہ کامیاب رہے ہیں۔ سال 2020 کے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار اجیش یادو نے یہاں 29,094 ووٹوں کے بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔ انہیں 49.65 فیصد ووٹ شیئر کے ساتھ 69,427 ووٹ ملے۔ انہوں نے بی جے پی کے وجے کمار بھگت کو شکست دی تھی، جنھیں 40,333 یعنی 28.84 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔ کانگریس امیدوار دیویندر یادو 27,483 یعنی 19.65فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے تھے۔

اجیش یادو نے یہاں سال 2015 کے اسمبلی انتخابات میں بھی عام آدمی پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑا تھا اور 35,376 یعنی 24.98 فیصد کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔ انہیں 51.14 فیصد ووٹ شیئر کے ساتھ 72,795 ووٹ ملے تھے۔ انہوں نے کانگریس امیدوار دیویندر یادو کو شکست دی تھی، جنھیں 37,419 ووٹ یعنی 26.29 فیصد ووٹ ملے تھے۔ بی جے پی امیدوار راجیش یادو 28,238 یعنی 19.84 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *