تلنگانہ کے لیے مرکزی بجٹ میں صفر: کانگریس 

حیدرآباد: مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رامن کی جانب سے پیش کردہ 2025-26 کے بجٹ میں تلنگانہ کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا۔ یہ بات ٹی پی سی سی کے صدر مہیش کمار گوڑ نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نرملا سیتارامن، جو کہ تلگو کوڑالو (تلنگانہ کی بہو) ہیں وہ بھی تلنگانہ کے لیے محبت نہیں دکھا سکیں۔

 

انہوں نے اس بات پر غم و غصہ ظاہر کیا کہ مرکزی بجٹ میں ریاست کے ساتھ سنگین ناانصافی کی گئی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی تلنگانہ کے ساتھ امتیاز برت رہی ہے اور سیاسی طور پر ریاست کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ چونکہ بہار اسمبلی انتخابات قریب ہیں، بی جے پی اپنے سیاسی فائدے کے لیے مرکزی بجٹ کا استعمال کر رہی ہے۔

 

انہوں نے سوال کیا کہ تلنگانہ کے لیے وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی قائدین کی طرف سے انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں کا کیا ہوا۔ مہیش کمار گوڑ نے یہ بھی کہا کہ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی، نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرامارکا، وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور مرکزی وزرا اور وزیراعظم سے مل کر تلنگانہ کے لیے

 

متعدد مطالبات کیے لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو تلنگانہ کے لیے ضروری تعاون فراہم کرنا چاہیے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *