چھپرا: بہار میں سارن ضلع کے دیگھواڑہ تھانہ علاقے میں ایک نوعمر لڑکی نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
پولس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ بستی جلال گاؤں کے رہنے والے انل پنڈت کی بیٹی آرتی کماری (16) نے کسی بات سے پریشان ہو کر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دی اور اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔