مین پوری: پولیس سپرنٹنڈنٹ گنیش پرساد ساہا نے اتر پردیش کے مین پوری ضلع میں امن و امان میں لاپرواہی کے الزام میں دو انسپکٹر اور ایک سب انسپکٹر کو لائن حاضر کردیاگیاہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ گنیش پرساد ساہا نے ایک حکم جاری کیا.
اور سوات ٹیم کے انسپکٹر کملیش دکشت، سرویلنس ٹیم کے انسپکٹر گگن کمار گوڑ اور زمینی تنازعہ کے انچارج سب انسپکٹر سنتوش کمار سنگھ کو فوری اثر سے لائن حاضرکردیاگیا.
یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ گنیش پرساد ساہا نے ضلع کے لاء اینڈ آرڈر کو موثر اور بہتر طریقہ سے سنبھالنے کے مقصد سے کی ہے۔