مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے تحت ہفتے کے روز مزید قیدیوں کا تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے دن صہیونی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں مزید 183 فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رہا ہونے والے فلسطینیوں میں سے 7 رہائی کے فورا بعد فسلطین سے باہر جائیں گے۔ رہا ہونے والوں میں سے 18 قیدی ایسے تھے جن کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
فلسطینی مقاومتی تنظیم نے مزید کہا کہ اسرائیلی قید سے آزاد ہونے والوں میں سے 54 فتح سے تعلق رکھتے ہیں، 8 حماس، 6 تحریک جہاد اسلامی، 2 پیپلز لبریشن اور 2 ڈیموکریٹک فرنٹ فسلطین کے اراکین ہوں گے جبکہ دیگر قیدیوں کا تعلق دوسری جماعتوں سے ہے۔
حماس نے تین صہیونی یرغمالیوں کے ناموں کا بھی اعلان کیا ہے۔