مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمت کے بہادر کمانڈر محمد دیار ابراہیم المصری المعروف محمد الضیف کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی کمانڈروں کی میدان جنگ میں صیہونی شیطان کے خلاف تاریخی استقامت بیت المقدس کی آزادی اور غاصب رژیم کے خاتمے کی راہ میں ایک عظیم جدوجہد ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مزاحمت کی تاریخ کے صفحے ایسے عظیم انسانوں کی داستان استقامت سے مزین ہیں جو فلسطین کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دلاوران مزاحمت کے لئے نمونہ عمل اور مشعل راہ بنے۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ محمد الضیف اور القسام بریگیڈ کے دیگر شہید کمانڈر فلسطینی مزاحمت کی کہکشاں کے چمکتے ستارے ہیں جو جعلی اور قاتل صہیونی رژیم کے خلاف عسکری جدوجہد کی ایک لازوال داستان رقم کر گئے۔
تاریخی آپریشن “طوفان الاقصیٰ” کے بعد ان کمانڈروں کے نام سے صیہونی مجرموں اور ان کے حامیوں پر اب بھی وحشت طاری ہوجاتی ہے
خدا کے فضل سے مزاحمتی محاذ کے مجاہدین، نسل پرست صیہونی رژیم کے جعلی وجود کا خاتمہ کریں گے اور یقینا امت اسلامیہ مزاحمتی محور کی حمایت جاری رکھے گی۔