گریٹر حیدرآباد کے حدود میں جمعرات کو گوشت کی دکانات بند

مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر 30 جنوری کو گوشت کی دکانوں کی بند رکھنے کا حکم

 

حیدرآباد: بابائے قوم مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر جی ایچ ایم سی حکام نے 30 جنوری کو گوشت کی دکانوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ حکام نے مویشیوں کے گوشت کی دکانوں کو بند کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

 

جی ایچ ایم سی کمشنر نے واضح کیا کہ احکامات کی خلاف ورزی پر جی ایچ ایم سی کے قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نگرانی رکھیں اور کسی بھی خلاف ورزی پر کارروائی کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *