[]
غیر ملکی کرنسی اثاثوں، سونا، ایس ڈی آر اور آئی ایم ایف کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے 18 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7.3 بلین ڈالر کم ہو کر 594.9 بلین ڈالر رہ گئے
ممبئی: غیر ملکی کرنسی اثاثوں، سونا، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے 18 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7.3 بلین ڈالر کم ہو کر 594.9 بلین ڈالر رہ گئے جبکہ اس کے پچھلے ہفتے میں یہ 708 ملین ڈالر کے اضافے سے 602.2 بلین ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔
ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے اثاثے، جو کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 18 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 66 ملین ڈالر کی کمی کے ساتھ 527.8 بلین ڈالر رہ گئے تھے۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 515 ملین ڈالر کم ہو کر 43.8 بلین ڈالر رہ گئے۔
زیر نظر ہفتے کے دوران خصوصی ڈرائنگ کے حقوق میں 119 ملین ڈالر کی کمی ہوئی اور وہ کم ہو کر 18.2 بلین ڈالر پر آ گئے۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ذخائر 25 ملین ڈالر کم ہو کر 5.07 بلین ڈالر رہ گئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔