قابل ذکر ہے کہ سنیتا ولیمس اور بُچ ولمور 5 جون 2024 کو بوئنگ اسٹار لائنر پر سوار ہوکر خلا میں پہنچے تھے۔ یہ مشن صرف 7 دنوں کا ہونے والا تھا۔ حالانکہ پرواز کے دوران ہی جہاز میں تکنیکی خرابی آ گئی جس کے بعد سے دونوں اب بھی واپسی کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ ان کی صحت کو لے کر ظاہر کی جا رہی فکر مندی کے بعد ‘ناسا’ نے کئی بار یہ کہا ہے کہ دونوں خؒا باز پھنسے نہیں ہیں اور وہ صحت مند ہیں۔
اگست 2024 میں ‘ناسا’ نے اعلان کیا تھا کہ اب دونوں کی واپسی اسپیس کرو-9 کیپسول کے ذریعہ ہوگی۔ گزشتہ دنوں یہ خبریں بھی آئیں تھیں کہ وہ مارچ کے آخر سے پہلے زمین پر نہیں لوٹ پائیں گے۔