آج شیطانی لشکر عدالت کے مقابلے میں کھڑا ہے، قالیباف

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمہوریہ اسلامی ایران کی  پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے علمائے اہل سنت کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید سعید مبعث وہ عید ہے جس نے حقیقت میں انسان کو توحید اور عدل سے آشنائی کا موقع فراہم کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج امت مسلمہ اور انسانیت کے تمام دشمن ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہو چکے ہیں۔ آج حق و باطل کی صفیں پوری شدت کے ساتھ ایک دوسرے کے سامنے آچکی ہے۔ درحقیقت شیطانی محاذ پوری طاقت کے ساتھ عدل، توحید، اخلاق، علم، معرفت، حکمت، ایمان اور عقل کے مقابلے میں کھڑا ہوچکا ہے۔

قالیباف نے عشرۂ فجر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم امام خمینی اور شہداء انقلاب کے مقروض ہیں جنہوں نے خدا کی ہی رضایت کے لئے سب کچھ قربان کردیا اور صرف راہ خدا میں قدم اٹھایا۔ ہم ان لوگوں کے راستے پر گامزن ہیں اور موجودہ دور میں ظلم کے خلاف کھڑے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *