بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے بھی اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ “یہ حادثہ نہایت افسوسناک اور قابلِ غور ہے۔ اللہ متاثرین کو صبر و تحمل عطا فرمائے۔”
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے بھی اس افسوسناک واقعے پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زائرین سے درخواست کی کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور احتیاط برتیں تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔