ایران کی چین کو نئے سال پر مبارک باد، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، ترجمان وزارت خارجہ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک مختصر پیغام میں چین کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

 انہوں نے لکھا کہ نیا چینی سال مبارک ہو! اس سلسلے میں چین کے عوام اور حکومت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ سانپ کا سال دانائی، فراوانی اور طاقت کی علامت ہے، اس موقع پر ہم چینی عوام کے لئے امن اور خوشحالی کی تمنا کرتے ہیں۔

 بقائی نے مزید لکھا کہ ہمیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا یہ مضبوط رشتہ باہمی مفادات کے حصول کے لئے تمام شعبوں میں مستحکم تعلقات کا باعث بنے گا۔ 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *