دہلی کانگریس نے کجریوال کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کر تحقیقات کا مطالبہ کیا

کانگریس نے دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر کو رٹھالا حلقہ اسمبلی کے امیدوار سشانت مشرا پر انتظامیہ کی جانب سے حملے اور ہراساں کیے جانے کی شکایت کی۔

دہلی حکومت کے سابق وزیر ڈاکٹر نریندر ناتھ کی سربراہی میں کانگریس کے ایک اور وفد نے دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر سے ملاقات کی۔ وفد نے اپنے کشمیری گیٹ دفتر میں رٹھالہ حلقہ اسمبلی سے کانگریس امیدوار سشانت مشرا کو ہراساں کرنے کے حوالے سے باخبر کیا اور شکایت کی کاپی پیش کی۔ کانگریس وفد نے شکایت میں اس بات کا ذکر کیا کہ ’’الیکشن کمیشن کے اہلکار، عام آدمی پارٹی اور بی جے پی مل کر کانگریس امیدوار کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *