بھوپال: محکمہ ٹرانسپورٹ کے سابق کانسٹیبل سوربھ شرما جو لوک آیوکت پولس کے چھاپوں کے بعد خبروں میں آئے تھے، کو آج یہاں لوک آیوکت پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ملزم اور اس کے ساتھیوں کے ٹھکانوں پر کچھ عرصہ قبل چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقدی اور کئی کلو سونا برآمد کیا گیا تھا۔
لوک آیوکت پولیس کے ایک سینئر افسر نے یو این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے سورو بھ شَرما کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
اس سے پہلے، پیر کے روز سورو بھ شَرما کی طرف سے یہاں خصوصی عدالت میں سرنڈر سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی۔
سورو بھ کے وکیل نے آج یہاں میڈیا سے کہا کہ جب آج سورو بھ کو عدالت لے جایا جا رہا تھا، تب ہی اسے لوک آیوکت پولیس نے گرفتار کر لیا۔
انہوں نے اس کارروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔
سورو بھ نے پیر کو اپنے وکیل کے ذریعے لوک آیوکت کی عدالت کے سامنے ایک درخواست پیش کی تھی، جس میں اس نے خودسپردگی کی خواہش ظاہر کی تھی۔
دسمبر کے تیسرے ہفتے میں لوک آیوکت پولیس نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے سابق کانسٹیبل سوربھ شرما اور اس کے ساتھیوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا تھا۔
اس دوران 3 کروڑ روپے نقد، کروڑوں روپے کے زیورات اور غیر منقولہ جائیداد سے متعلق دستاویزات برآمد ہوئے۔
اسی کارروائی کے دوران، انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے بھوپال کے قریب مینڈورہ میں ایک ویران جگہ سے ایک کار سے 10 کروڑ روپے نقد اور 50 کلو گرام سے زیادہ سونا ضبط کیا تھا۔