مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے سعید ایروانی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت، نہ کہ ایران، خطے اور عالمی امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑا اور مسلسل خطرہ ہے۔
صہیونی صدر کے بیانات کے جواب میں سلامتی کونسل کو ایک خط میں انہوں نے کہا ہے کہ صہیونی صدر کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور اشتعال انگیز ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران ان بے بنیاد دعووں کو واضح اور قطعی طور پر مسترد کرتا ہے۔
ایروانی نے کہا ہے صہیونی الزامات کا واحد مقصد عالمی برادری کو اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ کے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے بھیانک مظالم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے۔ صہیونی حکومت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیوں اور خطے کے ممالک کے خلاف تخریبی سرگرمیوں کو چھپانے کی منظم اور مسلسل کوشش کر رہی ہے۔
اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کے لئے ایران کی جانب سے کوئی خطرہ نہیں بلکہ یہ صہیونی حکومت ہے جو خطے اور عالمی امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑا اور مسلسل خطرہ ہے۔ عالمی برادری اسرائیلی حکومت کو تخریبی سازشوں اور اقدامات سے روکے۔