نتن یاہو نے اسرائیل کو دنیا میں جنگی مجرم بنادیا، سابق صہیونی وزیر اعظم

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سابق صہیونی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے نتن یاہو کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فرار ہوجائیں کیونکہ ان کے اقدامات کی وجہ سے اسرائیل کو بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

اسرائیلی چینل 12 سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نتن یاہو کو فرار ہوکر منظرعام سے غائب ہو جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو دنیا بھر میں جنگی مجرم کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ نتن یاہو نے اسرائیل کو جنگی جرائم کی طرف دھکیل دیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *