یوم ِ جمہوریہ برابر حقوق دینے اور تمام لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا سبق دیتا ہے

جمعیۃ علماءضلع کریم نگر کی تقریب ِ یوم جمہوریہ سے مفتی محمد یونس القاسمی اور مولانا محمد عمر فاروق قاسمی نقشبندی کے خطابات

                جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کے زیر اہتمام ۷۶ ویں یوم ِ جمہوریہ پروگرام کا انعقاد مفتی محمد یونس القاسمی (صدر جمعیۃ علماءضلع کریم نگر) کی صدارت میں مدرسہ عربیہ اشرف العلوم احمد پورہ میں عمل میں  ہوا۔اس پروگرام سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد عمر فاروق قاسمی نقشبندی ( صدر سٹی جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر) نے کہا کہ یوم ِ جمہوریہ ملک کے آئین اور قانون کے نفاذ کا دن ہے،دوسالہ غلامی کی زندگی کے بعد آزادی ملی تو نئے قانون کی ضرورت پیش آئی ،جس میں تمام بھارت کے رہنے والوں کو حقوق اور آزادی دی جائے اور ان کومکمل اختیار کے ساتھ اپنے مذہب پر عمل کرنے موقع ہو۔

اس کے لئے ڈاکٹر امبیڈ کر صاحب کی نگرانی میں دستور بنایاگیا۔اس دستور کے چھ نکات بہت اہم ہیں،جن میں سے پہلا ’’برابری ‘‘ ہے ،بہ حیثیت شہری اس ملک کے تمام لوگ برابر ہیں،کسی کوبرتری حاصل نہیں ہے۔

’’آزادی‘‘ بھی اس دستور کی ایک دفعہ ہے،جس میں ہر مذہب کے ماننے والے کو اپنے مذہب پر عمل کی پوری آزادی دی گئی۔

اس میں’’تعلیمی برابری‘‘بھی ہے،اور علاج ومعالجہ کی برابری بھی ہے۔

یہ دن اس ملک کے حکمرانوں کو سبق دیتا ہے کہ وہ تمام کے ساتھ یکساں سلوک کرے،نفرت،فرقہ پرستی کو ختم کریں ۔مفتی محمد یونس القاسمی ( صدر جمعیۃ علماءضلع کریم نگر ) نے اپنے خطاب میں کہاکہ اس ملک کی خوبصورتی یہاں کی محبت ،روادادی اور بھائی چارگی ہے،یہ ملک ایک خوبصورت گلدستہ ہے جس میں رنگ برنگ کے پھول ہیں،اور انہیں گلہائے رنگارنگ سے اس وطن کی زینت ہے،اس کے حُسن اور خوبصورتی کو متاثرکرنے کی جو کوشش کی جارہی ہیں ہم اس کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے اور سب ملک کر اس کا تحفظ کریں گے ۔

اور اس ملک کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچائیں گے،ہم نے پہلے بھی اس کی حفاظت کی اور ہمیشہ کریں گے،وطن ہمیں بہت پیارا ہے،یہاں ہم پیار ومحبت بانٹیں گے اور نفرتوں کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے،نفرت کی سیاست کرنے والے ایک نہ ایک دن ناکام ونامراد ہوں گے۔

محترم عباس سمیع (سابق ڈپٹی مئیر کریم نگر) نے بھی اظہارِ خیال کیا،مفتی محمد صادق حسین قاسمی( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماءضلع کریم نگر)نے ملک وملت کےلئے۔

جمعیۃ علماء ہند کی قربانیوںاوراکابر کی محنتوں کو بیان کیا۔اس موقع پر مفتی محمد عبدالحمید قاسمی ( دینی تعلیمی بورڈ کریم نگر) حافظ سید رضوان فلاحی ( خازن جمعیۃ علماءضلع کریم نگر)مفتی عبدالعلیم قاسمی ،مولانا مزمل اسعدی،مولانا مبشر مفتاحی،مفتی محمد شاداب قاسمی ،مولانا عبدالرؤوف قاسمی،مولانا خواجہ معین الدین قاسمی،حافظ محمد اسماعیل راشد( سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر)حافظ محمد عبدالمجید اشتیاق (سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر) سرورشاہ بیابانی صاحب( نائب صدرجمعیۃ علماء ضلع کریم نگر)مولانا محمد محسن حسامی ،حافظ محمد ابرار،حافظ محمد فاضل ،حافظ محمد عبدالقادر ،حافظ محمد ذیشان ،مقامی کاپوریٹر گوگیلا رمیش ،محترم نثار احمد پروانہ کرسپانڈنٹ گلف ہائی اسکول،محترم اقبال صاحب وغیرہ موجود تھے،اس موقع پر طلبا ءمدرسہ عربیہ اشرف العلوم نے انگریزی اور تلگو میں یوم ِ جمہوریہ کی مناسبت سے تقاریر بھی پیش کیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *